انصار اللہ نے قومی کانگریس پارٹی کے 2 ممتاز رہنماؤں کو آزاد کردیا

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل نے یمن کی قومی کانگریس پارٹی کے دو اعلی رہنماؤں کو آزاد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی  اعلی سیاسی کونسل نے یمن کی قومی کانگریس پارٹی کے دو اعلی رہنماؤں کو آزاد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے صوبہ عمران کے گورنر فیصل جمعان اوربعض سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ یمن کی قومی کانگرس پارٹی کے دو ممتاز رہنماؤں کو آزاد کردیا گیا ہے آزاد ہونے والوں میں ارتباطات کے سابق وزیر جلیدان محمود جلیدان اور شیخ مبخوت المشرقی شامل ہیں۔ یہ دونوں افراد سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قریبی افراد میں شامل ہیں۔

News Code 1878030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =