علی عبداللہ صالح کی ہلاکت سعودی عرب کے اتحادی طیاروں کی بمباری میں ہوئی

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ذرائع ابلاغ کے مشیر نے اعلان کیا ہے کہ علی عبداللہ صالح کی ہلاکت اس علاقہ میں ہوئی جس پر سعودی عرب کے اتحادی طیاروں نے بمباری کی اور یہ علاقہ امارات کے جنگی طیاروں کے کنٹرول میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ذرائع ابلاغ کے مشیر نے اعلان کیا ہے کہ علی عبداللہ صالح کی ہلاکت اس علاقہ میں ہوئی جس پر سعودی عرب کے اتحادی طیاروں نے بمباری کی اور یہ علاقہ امارات کے جنگی طیاروں کے کنٹرول میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنگی طیاروں کی بمباری میں عبداللہ صالح کی ہلاکت ہوئی ۔ بعض ذرائع ابلاغ نےعلی عبداللہ صالح کی ہلاکت کا الزام انصار اللہ پر عائد کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ انصار اللہ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے  اور یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے میڈیا مشیر نے کہا ہے کہ  یمن کے سابق صدرعلی عبد اللہ صالح کی ہلاکت متحدہ عرب امارت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

News Code 1877122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =