مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خفیہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں خفیہ اداروں نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ڈی سی کوہلو کا کہنا ہے کہ کارروائی میں لیویز کے 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں آر پی جی سیون کے 181 راکٹ، 172 فیوز، 75 ایم ایم آر آر کی ایک گن اور 80 راؤنڈز شامل ہیں۔
آپریشن کے بعد علاقے میں سیكیورٹی کوہائی الرٹ كردیا گیا ہےاور فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
آپ کا تبصرہ