حماس نے سعودی عرب کے اخبار کے دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیدیا

فلسطینی تنظیم حماس نے حزب اللہ کے بارے میں سعودی عرب کے اخبار عکاظ کے دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے حماس کے رہنماؤں کے نام الجزائر میں کوئی حساب نہیں کھولا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان سامی ابو زہری  نے حزب اللہ کے بارے میں سعودی عرب کے اخبار عکاظ کے دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے حماس کے رہنماؤں کے نام الجزائر میں کوئی حساب نہیں کھولا ہے ۔ سعودی اخبار نے سامی ابو زہری کا نام بھی لیا ہے لیکن حماس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب  کے حکام اور اخبارات نے جھوٹ بولنا اپنا وطیرہ اور شیوہ بنا لیا ہے الجزائر در حقیقت  فلسطینیوں کا سچا حامی اور ہمدرد ملک ہے ۔ سامی ابو زہری نے کہا کہ بعض اسرائیل کے حامی عرب نما صہیونیوں نے حماس پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور سعودی عرب کے اخبار عکاظ کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے بھی اس کوشش کا حصہ ہیں۔

News Code 1876964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =