مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر کے دعوے کو بے بنیاد ،غلط اور مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور سعودی عرب کی ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف معاندانہ سازشیں جاری ہیں۔ ایران کے خلاف سعودی حکام کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ