مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ کو ایران پر بے بنیاد اور جھوٹےالزامات عائد کرنے کے بجائے سعودی عرب کے سفیر کے قتل کی سازش کے بارے میں ثبوت فراہم کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی متحد امریکہ کے غلط دعوے کی ضرور تائید کریں گے کیونکہ وہ امریکہ کے مطیع و فرمانبردار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سو فیصد یقین ہے کہ ان کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں یہ بے بنیاد الزام رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کا تیار کیا ہوا ہے اور وہ اس کے جھوٹے شواہد بھی فراہم کرسکتی ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایران پر یہ الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ امریکہ کی غلط بات کو غلط کہہ سکے بلکہ وہ امریکہ کے غلط پروپیگنڈہ کا ساتھ دیتا ہے انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب میں امریکہ کو نہ کرنے کی ہمت ہوتی تو آج افغانستان، عراق اور فلسطین میں مسلمانوں کو قتل کرنے کی امریکہ میں ہمت نہ ہوتی انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں امریکی جرائم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی سفیر کے قتل کا نقشہ خود امریکہ نے درست کیا ہےاور اس نقشہ کے ذریعہ امریکہ اپنی مشکلات اور سعودی عرب کو درپیش مشکلات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ آج دنیا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مکر و فریب سے آگاہ اور ہوشیار ہے۔
مہر نیوز- 16 اکتوبر 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کوسعودی عرب کے سفیر کے قتل کی سازش کے بارے میں ایران پر بے بنیاد اور جھوٹےالزامات عائد کرنے کے بجائے ثبوت فراہم کرنا چاہیے خلیج فارس میں امریکی متحد امریکہ کے غلط دعوے کی ضرور تائید کریں گے کیونکہ وہ امریکہ کے مطیع و فرمانبردار ہیں ، سعودی عرب میں امریکہ کو نہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
News ID 1434655
آپ کا تبصرہ