9 نومبر، 2017، 10:59 PM

شامی فوج نے البوکمال" کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا

شامی فوج نے البوکمال" کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا

شامی فوج نے شام کے آخری شہر"البوکمال" کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرتے ہوئے شام میں داعش کی شکست اور شامی فوج اور عوام کی فتح کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے شام کے آخری شہر"البوکمال" کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرتے ہوئے شام میں داعش کی شکست اور شامی فوج اور عوام کی فتح کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شام  کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک میں داعش کے آخری اور مضبوط گڑھ ’البو کمال‘ کو بھی وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے اور اس شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شام کے شمالی شہر البو کمال کو داعش کا آخری مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن اب وہاں پر شامی حکومت نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شامی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اب ملک میں داعش کا کہیں بھی کنٹرول یا محفوظ مقام نہیں اور 2014 سےشرو ع ہونے والا داعش کا دور اختتام پذیر ہوگیا ہے جب کہ وہابی دہشت گرد تنظیم  کے دہشت گردعراق کے سرحدی اور مضافاتی علاقوں میں روپوش ہوگئے ہیں۔ اس طرح عراق اور شام میں امریکہ اور سعودی عرب کے تیار کردہ  وہابی دہشت گردوں کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

News ID 1876562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha