7 نومبر، 2017، 11:46 AM

افغانستان میں پاکستانی سفارتکار کو ہلاک کردیا گیا

افغانستان میں پاکستانی سفارتکار کو ہلاک کردیا گیا

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار رانا نیئر اقبال کو قتل کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار رانا نیئر اقبال کو قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نیئر کو صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں اُس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ نمازمغرب کی ادائیگی کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ رانا نیئر اقبال قونصل خانے میں ویزہ سیکشن میں کام کر تے تھے جب کہ ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سفارتی اہلکار کے قتل کی شدید مذمت کی اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کی حکومت سے اپنے سفارتی اہلکاروں کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

News ID 1876494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha