3 نومبر، 2017، 5:04 PM

ٹرمپ کا مہاجرین کے اہل خانہ کو ویزا نہ دینے کا اعلان

ٹرمپ کا مہاجرین کے اہل خانہ کو ویزا نہ دینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد مہاجرین کے اہل خانہ کو ملک میں لانے کا نظام اب قابل قبول نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیو یارک میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد مہاجرین کے اہل خانہ کو ملک میں لانے کا نظام اب قابل قبول نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ مہاجرت کے نظام کو اب ختم کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ لوگ ملک میں آجاتے ہیں اور پھر اپنے پورے خاندان کو بلا لیتے ہیں، جو انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور یہ قابل قبول نہیں۔ امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ ویزا لاٹری پروگرام کا بھی خاتمہ کرنے جارہے ہیں جس کے تحت امریکہ میں مقیم مہاجرین کی تعداد پر قابو پاتے ہوئے ان ممالک کے افراد کو چنا جارہا تھا جہاں 5 سال کے دوران ہجرت کرنے کی شرح انتہائی کم تھی۔ واضح رہے کہ اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کرنے والوں پر یہ پابندی لاکھوں مہاجرین پر اثر انداز ہو سکتی ہے جن میں جنوبی ایشیا کے بھی ہزاروں افراد شامل ہیں۔

News ID 1876409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha