28 اکتوبر، 2017، 4:38 PM

جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں یوم سیاہ کشمیر منایا گيا

جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں یوم سیاہ کشمیر منایا گيا

جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں یوم سیاہ کشمیر منایا گيا جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیر اعظم سلطان محمود نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں یوم سیاہ کشمیر منایا گيا جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیر اعظم سلطان محمود نے شرکت کی۔  اطلاعات کے مطابق 27  اکتوبر کو پاکستانی عوام کشمیری عوام  سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں،اسی سلسلے میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیر اعظم سلطان محمود نے شرکت کی اور احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لئے ابھی ہمیں بہت جد و جہد کرنی ہے، ہمیں اپنے سارے مفاد کو ایک طرف رکھ کر کشمیریوں کی مدد کرنا ہو گی اور ہمیں یورپ کے تمام ممالک کو ہندوستان کا اصل چہرہ دکھانا ہو گا.اس موقع پر مظاہرین نے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر جرمنی سے منتخب پاکستانی یوتھ کونسلر محمّد طہٰ چیمہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو سچے دل سے کشمیریوں کے لئے کام کرنا ہو گا۔

News ID 1876268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha