مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یکم مئي کومزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یورپ میں مزدوروں نے احتجاجی مظاہرے کئےہیں۔ یورپی ممالک میں شدید مالی بحران جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی حکومت کی اقتصادی پالیسی سے سخت نالاں ہیں۔ یونان، سپین اور پرتگال جیسے یورپی ممالک میں حکومت کی خرچے میں کٹوتی کی پالیسی سے معاشرے میں بے چینی بڑھتی رہی ہے اور وہاں اس موقع پر بڑے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گيا ہے۔اس موقع پر معاشی پالیسیوں کے خلاف تحریک چلانے والی تنظیم ’ قبضہ کرو‘ گروپ نے بھی دنیا بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیاہے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک زبردست مظاہرہ ہونے والا ہے جس میں مقبول نیشنل فرنٹ کے رہنما مرین لی پین شرکت کریں گے۔
مہر نیوز- 1 مئی 2012ء: یکم مئي کومزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یورپ میں مزدوروں نے احتجاجی مظاہرے کئےہیں۔
News ID 1590645
آپ کا تبصرہ