مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں آج دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کوشکست دینے پر 72 واں یوم فتح منایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے خلاف روس کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کئی شہروں میں فوجی پریڈز، آتش بازی اور جشن کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 1945 ء میں نازی جرمنی کو شکست دینے کی 72ویں سالگرہ پر روس میں زبردست تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج روس کے مختلف شہروں میں یوم فتح کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ۔
ان تقریبات میں " ٹی ۔34" ٹینک اور "اسکندر ۔ایم "میزائل سسٹم جیسے ہتھیار بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔
آج روس میں دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کوشکست دینے پر 72 واں یوم فتح منایا جارہا ہے۔
News ID 1872370
آپ کا تبصرہ