27 اکتوبر، 2017، 12:32 PM

جان ایف کینیڈ ی کےقتل سے متعلق بعض دستاویزات جاری

جان ایف کینیڈ ی کےقتل سے متعلق  بعض دستاویزات جاری

امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈ ی کےقتل سے متعلق سیکڑوں اہم دستاویز کا اجرا جاری کردیا گیا ہے جبکہ سی آئی اے اور ایف بی آئی کی درخواست پربعض دستاویزات کو روک دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈ ی کےقتل سے متعلق سیکڑوں اہم دستاویز کا اجرا جاری کردیا گیا ہے جبکہ سی آئی اے اور ایف بی آئی کی درخواست پربعض دستاویزات کو روک دیا گیا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 28 سو دستاویز جاری کر نے کا حکم دیا تھا،ان دستاویز کے منظر عام پر آنے کا طویل عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا،لیکن سی آئی اے اور ایف بی آئی کے دباؤ پرمزید ہزاروں دستاویزکا اجرامزید جائزہ لینے کے لئےروک دیا گیا ہے۔ دستاویز کا یہ خزانہ تفتیش کاروں ،تاریخ دانوں اور سازشی نظریات رکھنے والوں کے لئے خزانہ ہے جو نصف صدی سے یہ اشارہ ملنے کے انتظار میں ہیں کہ 1963 کے اس دن درحقیقت کیا واقعہ پیش آیا۔جمعرات کی شب دستاویز کے کچھ صفحات آن لائن کئے گئے تھے۔

صدرٹرمپ اس قتل کے بارے میں آخری سرکاری فائلوں کو کھولناچاہتے ہیں لیکن انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بعض دستاویزات کوآخری لمحات میں روک دیا ہے ۔

News ID 1876236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha