4 نومبر، 2016، 1:19 PM

ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات آغاز

ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات آغاز

امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلیری کلنٹن کے خلاف ایسی جعلی دستاویزات زیر گردش تھی جن میں مختلف افراد سے منسوب خطوط میں ہلیری کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
ان میں ڈیموکریٹک سینیٹر ٹام کار سے منسوب ایک خط بھی شامل ہے جس میں ہلیری کو لکھا گیا ہے کہ وہ کسی صورت اس الیکشن کو ہارنا نہیں چاہتے۔ سینیٹر ٹام نے اسے جعل سازی قرار دیا ہے۔ جعلی دستاویز کچھ عرصے قبل ایف بی آئی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کےحوالے کردی گئی تھیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کومتاثرکرنےکی کوشش ہے جس میں روس ملوث ہوسکتا ہے جبکہ روس نے اس کی تردید کی ہے اور وکی لیکس نے بھی کہا ہے کہ روس کا جعلی دستاویزات سس کوئي تعلق نہیں ہے۔

News ID 1868059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha