27 اکتوبر، 2017، 11:16 AM

آسٹریلوی نائب وزیراعظم دہری شہریت کی وجہ سے نااہل

آسٹریلوی  نائب وزیراعظم دہری شہریت کی وجہ سے نااہل

آسٹریلوی عدالت نے نائب وزیراعظم بارنابی جوئس سمیت 5 ارکان اسمبلی کو دہری شہریت کی وجہ سے نااہل قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبـررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٓسٹریلوی عدالت نے نائب وزیراعظم بارنابی جوئس سمیت 5 ارکان اسمبلی کو دہری شہریت کی وجہ سے نااہل قراردیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے نائب وزیرِ اعظم بارنابی جوئس اور دیگر 4 سیاست دانوں کو دہری شہریت کی وجہ سے نااہل کرتے ہوئے قرار دیا کہ ان کا انتخاب غلط تھا۔ بارنابی جونس کے بارے میں کچھ عرصہ قبل انکشاف ہوا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کے بھی شہری ہیں جس کے بعد ان کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا جس کا فیصلہ آج سنایا گیا۔بارنابی جوئس نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم ضمنی الیکشن لڑ کر دوبارہ منتخب ہوں گے۔ بارنابی جوئس نے اگست میں نیوزی لینڈ کی شہریت ترک کردی تھی۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی آئین کے تحت سرکاری عہدے داروں کے دہری شہریت رکھنے پر پابندی ہے۔

News ID 1876230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha