مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام نے اسرائیل کے جنگي طیاروں کی طرف مسلسل فضائی خلاف ورزیوں کے پیش نظر اپنے دفاعی میزائل سسٹم کو اسرائیلی جنگي طیاروں کے شکار کے لئے آمادہ کرلیا ہے۔شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے اسرائيل کے ایک جنگی طیارے کو نشانہ بنایا جس نے لبنان کی سرحد سے شام کی فضائي حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے 16 اکتوبر کو حسب معمول شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا لیکن شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے اسرائيل کے ایک جنگي طیارے کو نشانہ بنایا جبکہ باقی طیارے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ شامی فوج کے مطابق شام کا نیا میزائل سسٹم اسرائيلی طیاروں کو شکار کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
شام نے اسرائیل کے جنگي طیاروں کی طرف مسلسل فضائی خلاف ورزیوں کے پیش نظر اپنے دفاعی میزائل سسٹم کو اسرائیلی جنگي طیاروں کے شکار کے لئے آمادہ کرلیا ہے۔
News ID 1876053
آپ کا تبصرہ