16 اکتوبر، 2017، 8:25 AM

عمان میں افغانستان کے بارے میں چار فریقی اجلاس

عمان میں افغانستان کے بارے میں چار فریقی اجلاس

عمان کے دارالحکومت مسقط میں آج افغانستان کے بارے میں چار فریقی رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوگا چارفریقی رابطہ گروپ میں پاکستان، افغانستان، امریکہ اور چین شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں آج افغانستان کے بارے میں چار فریقی رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوگا چارفریقی رابطہ گروپ میں پاکستان، افغانستان، امریکہ اور چین شامل ہیں۔ اس اجلاس میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایلس ویلز اور افغانستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ حکمت خلیل کرزئی جبکہ چین کی جانب سے نمائندہ خصوصی ڈونگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گی۔ دفتر خارجہ اور اعلی عسکری حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔چار فریقی رابطہ گروپ کا آخری اجلاس 18 مئی 2016 کو ہوا تھا۔

News ID 1875975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha