16 دسمبر، 2014، 5:03 PM

جنیوا

جنیوا میں ایران اور امریکہ کےدرمیان دوسرے دن بھی مذاکرات جاری

جنیوا میں ایران اور امریکہ کےدرمیان دوسرے دن بھی مذاکرات جاری

مہر نیوز/16 دسمبر/ 2014 ء : جنیوا میں ایران اور امریکہ کے نائب وزراء خارجہ کے درمیان ایران کے ایٹمی موضوع کے بارے میں دوسرے دن بھی مذاکرات جاری ہیں یہ مذاکرات نائب وزراء خارجہ کی سطح پر ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  جنیوا میں ایران اور امریکہ کے نائب وزراء خارجہ کے درمیان ایران کے ایٹمی موضوع کے بارے میں دوسرے دن بھی مذاکرات جاری ہیں یہ مذاکرات نائب وزراء خارجہ کی سطح پر ہورہے ہیں۔ایرانی وفد کی قیادت عباس عراقچی کررہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ وندي شرمن کررہی ہیں۔ ایرانی وفد میں سید عباس عراقچی ، مجید تخت روانچی، حمید بعیدی نژاد اور دیگر ایٹمی ماہرین شامل ہیں ایرانی وفد  جنیوا میں گروپ 1+5 کے دیگر ارکان کے ساتھ بھی مذاکرات کرےگا۔ آج ایرانی ٹیم فرانسیسی وفد کے ساتھ بھی مذاکرات انجام دےگی۔

News ID 1846316

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha