11 اکتوبر، 2017، 6:02 PM

شمالی میکسیکوکی جیل میں تصادم میں 13 افراد ہلاک

شمالی میکسیکوکی جیل میں تصادم میں 13 افراد ہلاک

شمالی میکسیکو کی جیل میں دو مخالف گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں قیدیوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی میکسیکو کی جیل میں دو مخالف گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں قیدیوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی ریاست نیوولیون کی جیل میں دو مخالف گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ۔ گینگ کے افراد نےفائرنگ شروع کردی جس میں ایک قیدی ہلا ک ہوگیا۔صورتحال پر قابو پانے کیلئے فورسز کی اضافی نفری جب جیل کے اندر پہنچی تو ان پر پتھراؤ اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا گیا،دوسرے قیدیوں اور گارڈز کی حفاظت کیلئے فورسز نے مہلک ہتھیاراستعمال کئے۔ ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں ابھی کوئی علم نہیں ہے۔

News ID 1875874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha