5 جنوری، 2012، 1:13 PM

میکسیکو

میکسیکو جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 31 قیدی ہلاک

میکسیکو جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 31 قیدی ہلاک

مہر نیوز-5 جنوری 2012ء: میکسیکو جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 31 قیدی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو جیل میں ہنگامہ آرائی سے 31 قیدی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق میکسیکو کے شمالی علاقے ال تامیرا کی جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان جھگڑے پر 31 قیدی ہلاک ہوگئے اور 13 زخمی ہیں۔ ال تامیرا کی یہ جیل2000 قیدیوں کیلئے بنائی گئی تھی جبکہ اس میں 3000 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

News ID 1501961

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha