امریکی جیل میں سیاہ اور سفید فام قیدیوں کے درمیان تصادم میں 2 قیدی ہلاک
امریکہ میں ایک جیل میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں 2قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئےہیں۔
مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک جیل میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں 2قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئےہیں۔کولاراڈو جیل حکام کے مطابق تصادم سفید اور سیاہ فام قیدیوں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں2 قیدی ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔واقعہ میں کوئی جیل اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔۔امریکہ کی جیلوں میں قیدیوںکے درمیان خونی تصادم ہوتا رہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ