مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں سیاہ فاموں اور نسل پرست گوروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست ورجینیا کے علاقے شارلوٹس وِلے میں نسل پرستوں، گوروں کی بالادستی کے حامی اور دائیں بازو کی جماعتوں نے ریلی کا اعلان کیا تھا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع کی جا رہی تھی تاہم اسموقع پر سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے مظاہرہ کرنے والے بھی آگئے اور انہوں نے اس ریلی کی مخالفت کی جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مرچوں کے اسپرے سے استفادہ کیا جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔اس کے بعد ورجینیا کے گورنر نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ریلی کا انعقاد غیر قانونی ہو گیا۔ مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔
![ورجینیا میں سیاہ فاموں اور نسل پرست گوروں کے درمیان تصادم میں 3 افراد ہلاک ورجینیا میں سیاہ فاموں اور نسل پرست گوروں کے درمیان تصادم میں 3 افراد ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2017/08/13/3/2542502.jpg)
امریکی ریاست ورجینیا میں سیاہ فاموں اور نسل پرست گوروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
News ID 1874528
آپ کا تبصرہ