مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ییورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نےیورپی یونین کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا شمالی کوریا کے ساتھ موازنہ کرنا بالکل غلط اور نا درست ہے۔
اس نے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی مذاکرات اس بات کا مظہر ہیں کہ سفارتی مذاکرات اور صبر و شکیبائی کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں پر کنٹرول ممکن ہے۔
موگرینی نے کہا کہ ایران کا شمالی کوریا کے ساتھ موازنہ بالکل غلط اور نادرست بات ہے ایران سنجیدہ اور ذمہ دار ملک ہے جبکہ مغربی ممالک اور شمالی کوریا کے درمیان سیاسی مذاکرات اور صبر و شکیبائی کا فقدان ہے۔
آپ کا تبصرہ