13 ستمبر، 2017، 12:21 AM

روسی وزیر دفاع کی صدر بشار اسد سے ملاقات

روسی وزیر دفاع کی صدر بشار اسد سے ملاقات

روس کے وزير دفاع نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور فوجی تعاون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير دفاع سرگئی شویکونے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور فوجی تعاون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق روسی وزیر دفاع نے شام کے صدر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات ميں شام میں وہابی دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کی تازہ ترن صورتحال کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی ۔ روسی وزير دفاع نے صدر پوتین کی طرف سے دیر الزور کامحاصرہ توڑنے پر صدر بشار اسد کو مبارکباد کا تحریری پیغام بھی پیش کیا۔

News ID 1875229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha