مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر داعش کے خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق دارالحکومت ریاض میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پر داعش کے بم حملوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے متعدد مقامی اور غیرملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ زیر حراست ملزمان میں دو سعودی اور دو یمنی شہری شامل ہیں جن کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے بتایا جارہا ہے۔ سعودی حکام نے داعش سے منسلک سعودی دہشت گردوں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
سعودی عرب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر داعش کے خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔
News ID 1875207
آپ کا تبصرہ