مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالدیپ نے روہنگیا مسلمانوں پرجاری مظالم کے پیش نظر میانمارکے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔ مالدیپ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میانمار سے تجارتی تعلقات روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کے تناظر میں ختم کیے جب کہ مالدیپ نے اقوام متحدہ سے میانمار کی صورتحال کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ مالدیپ کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ میانمارمیں مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے۔واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔
مالدیپ نے روہنگیا مسلمانوں پرجاری مظالم کے پیش نظر میانمارکے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔
News ID 1875062
آپ کا تبصرہ