5 ستمبر، 2017، 1:48 PM

سوئٹزرلینڈ کی شمالی کوریا کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش

سوئٹزرلینڈ کی شمالی کوریا کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش

سوئٹزرلینڈ کی صدر نے شمالی کوریا کے تنازع میں ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی صدر نے شمالی کوریا کے تنازع میں ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ سوئس صدر ڈورس لیوتھارڈ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا تنازع میں ثالثی اور تنازع کے حل کے لیے وزارتی اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیرجانبدارانہ سفارت کاری کرتا رہا ہے۔ ادھرشمالی کوریا کی طرف سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا جنگ کی راہ پر گامزن ہے۔ جبکہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں حالات کی کشیدگی کا اصلی سبب ہے۔

News Code 1875056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha