مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق توانائی کے وزیرمونیز نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے علیحدہ ہونے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کا فیصلہ کیا تو امریکہ کو دنیا میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ امریکہ کے سابق وزير توانائی نے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں اس کی تائید بھی کی ہے لہذا ایسی صورت میں اس معاہدے سے خارج ہونا امریکہ کو دنیا میں تنہا کردےگا اور ایران کو بھی اس طرح معاہدے کی بعض شقوں پر عمل نہ کرنے کا بہانہ مل جائے گا۔
امریکہ کے سابق توانائی کے وزیر نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے علیحدہ ہونے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ عالمی ایٹمی معاہدے سے الگ ہوگیا تو اسے دنیا میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
News ID 1874845
آپ کا تبصرہ