23 اگست، 2017، 6:35 PM

ترک وزير خارجہ کی عراقی صدر سے ملاقات

ترک وزير خارجہ کی عراقی صدر سے ملاقات

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے عراق کے صدر معصوم فواد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے عراق کے صدر معصوم فواد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ترکی کے وزير خارجہ نے اس سے قبل عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ ترک وزير خارجہ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم جبوری سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور عراقی  کردستان میں ریفرنڈم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے ترکی عراقی کردستان میں ریفرنڈم کرانے کے خلاف ہے جبکہ عراقی حکومت بھی کردستان میں ریفرنڈم کے خلاف ہے۔

News ID 1874769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha