مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کے مقاصد اور اقدامات مذہبی عقائد اور اسلامی شریعت کے مطابق ہیں وہابی دہشت گرد در حقیقت امریکی اور اسرائیلی مزدور ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی اسلامی ممالک میں وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ اور بہیمانہ اقدامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور وہابی دہشتگردتنظیموں کے حامی موجودہ دور میں جبر و منافقت اور یزیدیت کی زندہ مثال ہیں۔ وہابی دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کے مقاصد اور اقدامات مذہبی عقائد اور اسلامی شریعت کے مطابق ہیں بلکہ وہ نام نہاد اسلام کے حامی بن کر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں اور خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں وہابی دہشت گرد خطے میں امیرکی اور اسرائیلی مزدور ہیں۔
آپ کا تبصرہ