مہر خبررسان ایجنسی نے اردن کی الوحدہ الاخباریہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تمام سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمیں امریکہ اور اسرائیل کی غلام اور مزدور ہیں اسرائیل شام میں داعش اور النصرہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہےاخبـار نے قنیطرہ میں حزب اللہ کے مجاہدین پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی اور اسے شام میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کی آشکارا حمایت قراردیا ہے۔ اردنی سائٹ کے مطابق شام و عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ اور پروردہ ہیں اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ امریکہ اور اسرائیل ملکر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اردنی ذرائع نے حزب اللہ لبنان کے مجاہدین پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہم حزب اللہ لبنان کے ساتھ ہیں اور ہمیں حزب الہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی باتوں پر یقین اور ایمان ہے سید حسن نصر اللہ سچے اور دلیر مسلمان ہیں جن کے وجود پر مسلمانوں کو فخر ہے جنھوں نے 2006 میں پہلی بارتاریخ میں اسرائیل کو شکست دینے کی راہ ہموار کی۔ اخباریہ کے مطابق عراق ، شام ، لبنان اور فلسطین میں لڑائی در حقیقت اسرائیل اور اس کےحامی مزدوروں کے خلاف ہے اور اس جنگ میں عراقی ، شامی، لبنانی اور فلسطینی مسلمانوں کی کامیابی یقینی ہے۔
مہر نیوز/ 20 جنوری / 2015 ء : اردن کی ایک خبـری سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تمام سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمیں امریکہ اور اسرائیل کی غلام اور مزدور ہیں اسرائیل شام میں داعش اور النصرہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہےاخبـار نے قنیطرہ میں حزب اللہ کے مجاہدین پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی اور اسے شام میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کی آشکارا حمایت قراردیا ہے۔
News ID 1848579
آپ کا تبصرہ