14 اگست، 2017، 7:10 PM

ایرانی صدرحسن روحانی کی آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کو مبارکباد

ایرانی صدرحسن روحانی  کی آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے مجمع تشخيص مصلحت نظام کا سربراہ منتخب ہونے پر آیت سید محمود شاہرودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے مجمع تشخيص مصلحت نظام کا سربراہ منتخب ہونے پر آیت سید محمود شاہرودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے آیت اللہ شاہرودی کے اسلامی نظام میں گرانقدر تجربات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی سرپرستی میں مجمع تشخيص مصلحت نظام ملک کی تمام ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ،۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام مجمع تشخیص مصلحت نظآم کے سابق سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے  ان کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی۔

News ID 1874567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha