مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان انٹیلی جنس حکام نے دارالحکومت کابل سے ایک ایسا پاکستانی ٹرک قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 16 ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد چھپایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق افغان ڈائریکٹریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پکڑے جانے والے ٹرک سے پاکستانی لائسنس پلیٹس بھی برآمد ہوئیں جبکہ اس سلسلے میں 5 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرک سے دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹسں برآمد ہوئیں، جس کا مقصد کابل میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا تھا، ٹرک سے 16 ہزار 5 سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
افغان انٹیلی جنس حکام نے دارالحکومت کابل سے ایک ایسا پاکستانی ٹرک قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 16 ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد چھپایا گیا تھا۔
News ID 1874410
آپ کا تبصرہ