5 اگست، 2017، 12:44 AM

امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات بے بنیاد

امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات بے بنیاد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات قطعی طور پر بے بنیاد اور مکمل جھوٹ پر مبنی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات قطعی طور پر بے بنیاد اور مکمل جھوٹ پر مبنی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان ویسٹ ورجینیا کے شہر ہنٹنگٹن میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ ادھر وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی کونسل نے ایک گرینڈ جیوری قائم کر دی ہے۔ خصوصی کونسل رابرٹ میولر کے اس اقدام کے نتیجے میں اب باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کی جا سکے گی۔ اس پیش رفت پر ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ فی الحال وہ جیوری کے قیام کے متعلق آگاہ نہیں۔

News ID 1874345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha