مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے سرکاری فنڈز کے غیر قانونی استعمال پر سارہ نیتن یاہو سے تل ابیب میں دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ سارہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اپنے ذاتی گھر پر سرکاری خزانے سے پیسے خرچ کیے۔ پولیس پہلے ہی اس کیس میں سارہ نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کرچکی ہے جبکہ اب سرکاری اٹارنی نے بھی ان پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں بھی سارہ نیتن یاہو سے پولیس نے 12 گھنٹے تک تفتیش کی تھی اور ان سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر اخراجات سمیت مختلف معاملات پر سوالات کیے تھے۔ خود اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں ۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
News ID 1874331
آپ کا تبصرہ