1 اگست، 2017، 11:33 PM

چین نے جبوتی میں اپنا پہلا باضابطہ فوجی اڈہ قائم کر دیا

چین نے جبوتی میں اپنا پہلا باضابطہ فوجی اڈہ قائم کر دیا

چین نے جبوتی میں ایک معاہدے کے تحت گذشتہ سال لاجسٹک فوجی بیس کی تعمیر شروع کی تھی، جو کہ اب مکمل ہوچکا ہے اوراسکا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے جبوتی میں ایک معاہدے کے تحت گذشتہ سال لاجسٹک فوجی بیس کی تعمیر شروع کی تھی، جو کہ اب مکمل ہوچکا ہے اوراسکا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ تقریب میں 300 افراد نے شرکت کی جس میں جبوتی کے وزیر دفاع اور چین کی بحریہ کے کمانڈر تیان زہانگ شامل تھے۔ جبوتی کا اڈہ چین کا پہلا غیر ملکی بحری اڈہ ہے جس کو چین نے اپنی فوج کا لاجسٹک بیس قرار دیا ہے۔ جبوتی بحیرہ احمر میں داخل ہونے کا جنوبی راستہ ہے جہاں سے سوئز کینال تک رسائی بہت آسان ہے۔جبوتی میں امریکا ،جاپان اور فرانس کے بھی فوجی اڈے ہیں۔

News ID 1874277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha