مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قطر کے خلاف پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی تب تک قطر کسی سے مذاکرات نہیں کرےگا۔ قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ پابندیاں عائد رہنے کی صورت میں قطر بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کرےگا۔ ذرائع کے مطابق قطر نے سعودی عرب کی طرف سے لگآئے گئے دہشت گردی کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔
قطر کے وزیر دفاع نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قطر کے خلاف پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی تب تک قطر کسی سے مذاکرات نہیں کرےگا۔
News ID 1874115
آپ کا تبصرہ