25 جولائی، 2017، 2:22 PM

سعودی عرب کا قطر کے بادشاہ کے خلاف بغاوت کی سازش میں ملوث ہونے کا انکشاف

سعودی عرب کا قطر کے بادشاہ کے خلاف بغاوت کی سازش میں ملوث ہونے کا انکشاف

سعودی عرب کے نئے ولیعہد ، وزیر دفاع اور سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان امیر قطر کے خلاف آل ثانی خاندان کے ایک فرد کے ذریعہ بغاوت کرانا چاہتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  مجتہد نے ٹوئیٹر پر ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے نئے ولیعہد ، وزیر دفاع اور سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان  امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی  کے خلاف آل ثانی خاندان کے ایک فرد کے ذریعہ بغاوت کرانا چاہتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان کو قطر کی حکومت کا تخت الٹنے والے قطری شخص کی حمایت مہنگی پڑ رہی ہے کیونکہ محمد بن سلمان کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔ الخلیج الجدید  کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل قطر کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کامنصوبہ بنایا تھا لیکن قطر میں ترک فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے ان کا یہ شوم منصوبہ ناکام ہوگیا۔

News ID 1874109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha