مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایران کے بعض سفارتکاروں کو کویت سے نکل جانے کا حکم دیا ہے جس پر ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے اور کویت کے غیر سنجیدہ اقدام پر ایران کا جوابی اقدام محفوظ ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق کویت نے یہ اقدام سعودی عرب کے دباؤ کے تحت کیا ہے جس کے خطے پر سنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف کویت کے اقدام کو غیر سنجیدہ قراردیتے ہوئے جوابی کارروائی کے حق کو محفوظ قراردیا ہے۔
News ID 1874014
آپ کا تبصرہ