2 جولائی، 2017، 5:40 PM

حجۃ الاسلام حسنی ، ایرانی فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کے سربراہ مقرر

حجۃ الاسلام حسنی ، ایرانی فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کے سربراہ مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام آقائ شیخ عباس محمد حسنی کو فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کے سربراہ مقررکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام آقائ شیخ عباس محمد حسنی  کو فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کے سربراہ مقررکیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام حسنی کے نام اپنے حکم میں فرمایا: آپ کے گرانقدر تجربات اور تعہد کے پیش نظر آپ کو فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔ امید کہ کہ آپ فوج کے اس شعبہ میں اپنی دینی بصیرت اور آگاہی کے ساتھ نمایاں کردار ادا کریں گے۔ اللہ تعالی آپ کی توفیقات میں روز افزوں اضافہ فرمائے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوج کے عقیدتی  و سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام آقائ حاج سید محمد علی آل ہاشم کی خدمات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

News ID 1873591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha