مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں لیلۃ القدر کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صوبہ دیر الزور میں داعش کے کمانڈ سینٹر پر ایرانی سپاہ کا میزائلوں سے حملہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی ہدایت پر کیا گیا اور اس حملے میں کم سے کم 170 وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سپاہ کے بیان کے مطابق دیر الزور سے لیلۃ القدر کارروائی کے سلسلے تمام اطلاعات سپاہ قدس کے اہلکاروں کے ذریعہ جمع کی گئي ہیں ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ کے 6 عدد میزائلوں نے اپنے اہداف کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا۔ لیلۃ القدر کارروائی رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے حکم پر کی گئی ۔ اس حملے میں 170 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دہشت گردوں کے اعلی کمانڈر بھی موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ