4 جون، 2017، 3:56 AM

ترک وزیراعظم کے چیف ایڈوائزر گرفتار

ترک وزیراعظم کے چیف ایڈوائزر گرفتار

ترک وزیراعظم بنعلی ایلدرم کے چیف ایڈوائزر برول اردم کو فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیراعظم بنعلی ایلدرم کے چیف ایڈوائزر برول اردم کو فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق برول اردم کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ انقرہ سے گرفتار کیا گیا، وہ  اس سے قبل وزارت انصاف میں سینئر افسر رہ چکے ہیں۔ ترکی میں فتح اللہ گولن تحریک سے وابستگی پر100 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں جن میں ججز، پراسیکویٹرز، فوجی اہلکار اور دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

News ID 1872946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha