مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں عام شہری اور داعش دہشت گردی بھی شامل ہیں۔ امریکی اتحادی فوج نے بمباری شامی شہر دیر الزور کے قصبے المیادین میں کی جو داعش کے قبضے میں ہے ہلاک ہونے والوں میں داعش دہشت گردوں کے خاندان والے بھی ہیں اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں داعش دہشت گردوں کے درجنوں رشتے دار بھی شامل ہیں، ہلاک ہونے والے افراد المیادین قصبے کی میونسپل عمارت میں پناہ لینے والے تھے۔ امریکہ اس سے قبل سعودی عرب کے ساتھ ملکر ترکی میں داعش دہشت گردوں کو تربیت دیا کرتا تھا ۔ امریکہ نے داعش کے ذریعہ شام کو تباہ کردیا اور اب خود داعش کے خلاف فضائی کارروائی کررہا ہے ۔
شام میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں عام شہری اور داعش دہشت گردی بھی شامل ہیں۔
News ID 1872775
آپ کا تبصرہ