مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں مدافع حرم 6 شہیدوں کی تشییع جنازہ میں شہداء کے اہلخانہ سمیت ہزاروں مؤمنین نے شرکت کی ان شہداء کا تعلق فاطمیون اور زینییون لشکر سے تھا۔ اطلاعات کے مطابق 6 شہداء میں سے ایک شہید سلطانی احمد کا تعلق فاطمیون لشکر سے تھا جبکہ پانچ شہیدوں شہید عقید حسین، شہید جاوید حسین، شہید صفر علی، شہید آفتاب حسین اور شہید ذوالفقار علی کا تعلق زینیبوں بریگیڈ سے تھا۔ قم کے امام جمعہ آیت اللہ سعیدی نے شہداء کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی ، جس کے بعد شہداء کو بہشت معصومہ (س) میں سپرد خاک کردیا گیا۔
۔
آپ کا تبصرہ