مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سردشت میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پانچ شہیدوں کی آج قم میں تشییع جنازہ ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ آج صبح 10 بجے مسجد امام حسن عسکری سے حضرت معصومہ (س)کے حرم کی طرف تشییع جنازہ ہوئی جہاں شہداء کے پاک پیکروں پر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی نے نماز جنازہ ادا کی اور اس کے بعد شہداء کے جنازوں کو گلزار شہداء علی بن جعفر میں سپر خاک کردیا گیا۔ شہداء میں لشکر علی بن ابی طالب کے انٹیلیجنس کے سربراہ میجر جنرل عباس عاصمی بھی شامل ہیں۔
قم- مہر نیوز- 23 جولائی 2011ء: سردشت میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پانچ شہیدوں کی آج قم میں تشییع جنازہ ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
News ID 1365352
آپ کا تبصرہ