19 مئی، 2017، 8:54 AM

رہبر معظم نے اپنا ووٹ بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈال دیا/انتخابات بڑی نعمت ہیں

رہبر معظم نے اپنا ووٹ بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈال دیا/انتخابات بڑی نعمت ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بارہویں صدارتی انتخابات اور پانچویں شہری کونسلوں کے انتخابات میں اپنا ووٹ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات بہت بڑی نعمت ہیں اور عوام دقت اور شناخت کے ساتھ انتخابات میں شرکت کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بارہویں صدارتی انتخابات اور پانچویں شہری کونسلوں کے انتخابات میں اپنا ووٹ حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات بہت بڑی نعمت ہیں اور عوام دقت اور شناخت کے ساتھ انتخابات میں شرکت کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں شرکت کرنے کے بعد فرمایا: میں اللہ تعالی کا عوامی حضور ، انتخابات اور عوامی جمہوری حکومت کی نعمت پر شکر ادا کرتا ہوں ۔ انتخابات بہت بڑی نعمت ہیں اور ایرانی عوام اس نعمت کے شکر گزار ہیں کیونکہ میں مشاہدہ کررہا ہوں کہ وہ انتخابات میں ہمیشہ بھر پور شرکت کرکے اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: نیک کام میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور عوام کو اپنا ووٹ دن کی ابتدائی ساعتوں میں ڈال دینا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدارتی اور شہری کونسلوں کے انتخآبات کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کی تقدیر اور قسمت کا فیصلہ  عوام کے ہاتھ میں ہے عوام اپنے ملک کے حاکم ہیں وہ قوہ مجریہ کے سربراہ کا انتخاب کریں گے لہذذا انتخابات بہت ہی اہم ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ذرائع ابلاغ اور ریڈیو ٹی وی کے نمائندوں کی زحمات کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

News ID 1872587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha