مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوامی آراء کو نافذ کرتے ہوئے ایران کے بارہویں صدر حسن روحانی کے صدارتی حکمنامہ پر دستخط کئے اور انھیں ایران کا بارہواں صدر منصوب کردیا ہے۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، تینوں قوا کے سربراہان ، غیر ملکی مہمانوں، غیر ملکی سفراء اور اعلی سول و فوجی حکام کی موجودگی میں ایران کے بارہویں صدر حسن روحانی کے صدارتی حکم کی تنفیذ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے آغاز میں ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات 19 مئی کو منعقد ہوئے جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اکثریت سے جیت گئے تھے ۔ تنفیذ کا حکمنامہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے پڑھ کر سنایا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکمنامہ میں ایران کے بارہوں صدارتی انتخابات کے انعقاد پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور ایران میں مختلف مراحل میں انتخابات کو ایرانی عوام کے اقتدار اور جمہوریت کا شاندار مظہر قراردیا ہے۔
رہبر معظم نے صدر حسن روحانی کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے فرمایا : انشااللہ آپ عوامی اور انقلابی امنگوں پر پورا اتریں گے اور ملک کی پیشرفت اور ترقی کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
آپ کا تبصرہ