10 مئی، 2017، 5:43 PM

صدارتی امیدواروں کو قومی و ملکی عزت ، سلامتی اور استقلال کے وعدوں پر توجہ رکھنی چاہیے

صدارتی امیدواروں کو قومی و ملکی عزت ، سلامتی اور استقلال کے وعدوں پر توجہ رکھنی چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی کے تربیت یافتہ فوجی جوانوں کی تقریب میں صدارتی امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: صدارتی امیدواروں کو قومی و ملکی عزت ، سلامتی اور استقلال کے وعدوں پر توجہ رکھنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی کے تربیت یافتہ فوجی جوانوں کی تقریب میں صدارتی امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: صدارتی امیدواروں کو قومی و ملکی عزت ، سلامتی اور استقلال کے وعدوں پر توجہ رکھنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں آج صبح حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی میں فوجی ٹریننگ سے فارغ ہونے والے جوانوں کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کے آغاز میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گمنام  شہیدوں کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی  کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا اس کے بعد گراؤنڈ میں موجود فوجی دستوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلامی پیش کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر وہاں موجود جانبازوں سے بھی محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پرآشوب خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران میں امن و سلامتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:  ایران میں امن و سلامتی  ایرانی عوام اور ایرانی مسلح افواج کے لئے باعث عزت ، فخر اور مایہ ناز ہے ایران کےدشمنوں نے  اسلامی نظام کامقابلہ کرنے کے لئے ، مختصر مدت، درمیانہ مدت اور طویل مدت منصوبے بنا رکھے ہیں جنھیں ایرانی عوام آج تک ناکام بناتی چلی آرہی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی دفاعی طاقت اور قدرت میں اضافہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملک کی دفاعی طاقت میں اضافہ بہت ضروری ہے اگر ایران کمزور ہوتا تو دشمن آج تک ایران پر متعدد بار حملے کرچکا ہوتا ۔ آج ایرانی حکومت دنیا میں ایک ایسی حکومت ہے جو منہ زورطاقتوں کے سامنے تسلیم ہونے کے لئے تیار نہیں اور جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے منہ توڑجواب دینے کے لئے تیار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری ہے لہذا ہمیں  اپنی ملکی اور قومی دفاعی طاقت میں اس قدر اضافہ کرنا چاہیے تاکہ دشمن ایران کے خلاف حملے کا تصور بھی اپنے ذہن سے نکال دے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات کو ملک کی سربلندی اور سرافرازی کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت بھی ملک و قوم کی سلامتی اور دفاع کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے لہذا ایرانی عوام 19 مئی کے دن بارہویں صدارتی انتخابات میں بھر پھور شرکت کرکے دشمن کو ہر لحاظ سےمایوس بنا دیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملکی سلامتی اور سکیورٹی کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: صدارتی امیدواروں کو قومی و ملکی عزت ، سلامتی اور استقلال کے وعدوں پر توجہ رکھنی چاہیے اور ہر ایسی بات سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے دشمن امدیوار ہوجائے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملک کے نظم و نسق اور امن و سلامتی میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں  عدلیہ  ، وزارت داخلہ اور سکیورٹی  اداروں کو اپنے وظائف پر عمل کرنا چاہیے۔

News ID 1872381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha