مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیل وال نے چمن میں پاک-افغان فورسز کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں افغانستان کے 50 فوجیوں کی ہلاکت کے پاکستانی دعوے کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں صرف 2 افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان سفیر عمر زاخیل وال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انسسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کے دعوے کی تردید کی اور کہا، 'تمام پاکستانی اخبارات کی سرخیاں یہ کہہ رہی ہیں کہ چمن واقعے میں پاکستان نے 50 افغان فوجیوں کو ہلاک اور 100 کو زخمی کیا، یہ معلومات صرف پاک فوج اور ایف سی (سدرن کمانڈ) کی جانب سے فراہم کی گئیں، سچ تو یہ ہے کہ صرف 2 افغان فوجی شہید اور تقریباً 7 زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز انسسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک-افغان سرحد پر افغان فورسز کی 5 یا 6 چیک پوسٹوں کو تباہ اور افغانستان کے 50 فوجیوں کو ہلاک جبکہ 100 کو زخمی کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیل وال نے چمن میں پاک-افغان فورسز کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں افغانستان کے 50 فوجیوں کی ہلاکت کے پاکستانی دعوے کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں صرف 2 افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
News ID 1872338
آپ کا تبصرہ