مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں صوبہ سرحد کے علاقے کوہاٹ میں فوجی چھاؤنی میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں نو فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ خود کش حملہ آور نے فوجی جوانوں کو کوہاٹ کے آرمی پبلک سکول کے قریب نشانہ بنایا۔ واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے نو فوجیوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ان کے مطابق فوجی جوان فٹ بال میچ کھیل کر اپنے یونٹوں میں جا رہے تھے کہ ایک مبینہ خود کش حملہ آوار آیا اور جوانوں کے درمیان گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ خود کش حملہ مقامی طالبان دہشت گرد گروہ کی کارروائی تھی ۔
آپ کا تبصرہ